نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست! نائب صدر مسلم لیگ (ن) کو ’ پلی بارگین ‘ کا مشورہ دے دیا گیا

نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست! نائب صدر مسلم لیگ (ن) کو ’ پلی بارگین ‘ کا مشورہ دے دیا گیا

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مریم کو مشورہ دیا کہ پلی بارگین کرلیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب

کااقدام بہت مستحسن ہے، کیس دوجمع دو کے ہیں پھربھی یہ باہرگھوم رہے ہیں، ان کے پا س جوپیسہ ہیوہ ہمارا نہیں قوم کاپیسہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عام آدمی کہہ رہاہے کہ ہم نے الیکشن احتساب کے نعرے پرلڑا، وزیراعظم کامؤقف ہے کہ کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کامریم نوازکی

ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست کافیصلہ قابل ستائش ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ پہلے دیکھیں کہ ان پر کیا کیس ہیں، تاکہ عوام بھی جان سکیں کہ ان کے معصوم چہروں کے پیچھے حقیقت کیا ہے۔انھوں نے مشورہ دیا کہ زیادہ بہترطریقہ یہ ہوگا کہ مریم نوازپلی بارگین کرلیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ

ہے کہ عدالتوں سے اب کچھ نہیں ملنا، صادق سنجرانی اب چیئرمین سینیٹ ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اللّہ تعالیٰ نے کامیابی دی۔اْنہوں نے کہا کہ تمام اسمبلیوں سے تحریک انصاف کے سینیٹرز منتخب ہوئے، سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے تبدیلی ضروری ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے پر شک کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں عمران خان کی دشمنی میں اکھٹی ہوئی ہیں۔