نہم اور میٹرک کےسالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

نہم اور میٹرک کےسالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

اہور(نیوز ڈیسک)لاہور بورڈ نے نہم اور میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، میٹرک کا امتحان 4 مئی اور نہم کا امتحان 25 مئی سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 4 مئی کو میٹرک کا عربی کا، 5 کو انگریزی اور 6 کو سوکس کا پیپر ہوگا، 7 کو ایجوکیشن ، 8 کو کیمسٹری اور 10 کو اردو کا پیپر ہوگا۔ 11 مئی کو پنجابی ،12 کو فزکس اور 18 کو ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا، 19 مئی کو حساب، 20 کو اکنامکس اور 21 کو مطالعہ

پاکستان کا پیپرہوگا۔ 22 مئی کو اسلامیات اور 24 کو بیالوجی، کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہوگا۔دوسری جانب نہم کے پیپر 25 مئی کو شروع ہوں گے ، نہم کا پہلا پیپر عربی کا ہوگا، 26 مئی کو انگلش، 27 کو پنجابی اور 28 کو بیالوجی کا پیپر ہوگا، 29 ایجوکیشن اور 31 مئی کو حساب، کمپیوٹرسائنس کا پیپر ہوگا۔یکم جون کو سوکس، 2 کو

فزکس اور 3 کو ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا، 4 جون کو مطالعہ پاکستان، 5 کو اسلامیات اور 7 کو کیمسٹری کا پیپر ہوگا، 8 کواکنامکس اور 9 جون کو اردو کا آخری پیپر ہوگا۔