پاکستان میں شدید بارش اور آندھی طوفان،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

پاکستان میں شدید بارش اور آندھی طوفان،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد خنکی میں اضافہ ہو گیا۔بارش پڑتے ہی آئیسکو ریجن کے 35 فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی جب کہ ملتان میں آندھی کے ساتھ ہی اکثر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ۔ سرگودھا اور لیہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور مینگورہ میں بھی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔