وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! چیئرمین سینیٹ الیکشن میں شکست، آصف زرداری متحرک، بڑا قدم اٹھالیا

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! چیئرمین سینیٹ الیکشن میں شکست، آصف زرداری متحرک، بڑا قدم اٹھالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن امیدوار کی شکست کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی متحرک ہوگئے۔ کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخاب جیت چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے

ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخابات بارے بریفنگ دی۔ یوسف رضا گیلانی نے ایوان کی کارروائی اورکیمروں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سات ووٹوں کو مسترد کرنا بدنیتی ہے۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہم جیت چکے ہیں،تحریک عدم اعتماد سمیت آئینی اور

قانونی راستہ اپنائیں گے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے زرداری ہاوَس اسلام آباد میں اہم بیٹھک کا بھی فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے آصف زرداری نے تمام ارکان سینیٹ کو زرداری ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ارکان کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔