شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات کب ہوگی؟

شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات کب ہوگی؟

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔ پاکستان میں یکم شعبان کل 15 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شب

برات 28 مارچ کو اتوار کے روز منائی جائے گی۔چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر نے اجلا س کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول کی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ رمضان مبارک شروع ہونے میں صرف ایک ماہ رہ گیاہے۔