شادی کے 5 گھنٹے بعد ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ سسرالیوں کے ہوش اڑگئے

شادی کے 5 گھنٹے بعد ہی دلہن نے ایسا کام کردیا کہ سسرالیوں کے ہوش اڑگئے

لکھنؤ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے پانچ گھنٹے بعد ہی لٹ. یری دلہن گھر کا صفایا کرکے ف. رار ہوگئی۔ شاہ جہان پور میں ایک خاتون  نے اپنے دیور کا رشتہ طے کرانے کیلئے گاؤں کے ایک آدمی سے بات کی۔ اس شخص نے رشتہ کرانے کے بدلے 30 ہز. ا. ر روپے لیے اور دیور بھابھی کو لے کر فرخ آ. باد  چلا گیا جہاں ایک مندر میں لڑکے

کی شادی کرادی گئی۔ دیور بھابھی نئی نویلی دلہن کو لے کر خوشی خوشی اپنے گاؤں واپس آگئے، رات کے وقت جب دولہا کمرے میں گیا تو دیکھا کہ اس کی دلہن غائب ہے۔ ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد گھر میں چھان بین کی

گئی تو پتہ چلا کہ دلہن کے ساتھ نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔ متاثرہ خاندان نے لٹیری دلہن کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا ہے جس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے