یوسف رضا گیلانی کی ہار کے بعدپی ڈی ایم قیادت کا رویہ جارحانہ ! نئی حکمت عملی سامنے آگئی ، حکومتی صفوں میں ہلچل

یوسف رضا گیلانی کی ہار کے بعدپی ڈی ایم قیادت کا رویہ جارحانہ ! نئی حکمت عملی سامنے آگئی ، حکومتی صفوں میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد دو رخی پالیسی اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف سینیٹ میں عدم اعتماد کی پالیسی پربھی کام شروع کردیا جائے گا۔زرائع نے بتایا ہے

کہ سینیٹر فاروق ایچ نائک،سینیٹر نیئربخاری،سینیٹر لطیف کھوسہ اور میاں رضا ربانی کی معاونت سے پٹیشن ڈرافٹ کریں گے۔میاں رضا ربانی اور سینیٹر فاروق نے بحیثیت چیرمین سینیٹ اور وزیر قانون کے خدمات سرانجام دی ہیں، میاں رضاربانی کو 18ویں ترمیم کا آرکیٹیکٹ کہا جاتا جو کے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس کرائی گئی تھی۔