موجودہ ملکی سیاسی صورتحال خراب۔۔۔ چودھری پرویز الٰہی نے حکومت کےسامنے ناقابل یقین مطالبہ رکھ دیا

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال خراب۔۔۔ چودھری پرویز الٰہی نے حکومت کےسامنے ناقابل یقین مطالبہ رکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو چاہیے کہ وہ عوام کا خیال رکھیں،حکومت روز بروز مہنگائی اور بے روزگاری کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے،اگر مہنگائی کے جن کو لگام نہ ڈالی گئی

تو رمضان المبارک میں غریب آدمی مزید مشکل کا شکار ہو جائے گا۔ انہوں نے کورونا کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے،اس وباء کا مقابلہ سب کو مل کرنا ہو گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ترجمان کنجی بردار خانہ کعبہ الحاج میاں عبدالرحمن، میاں ناصر اسلام،

میاں قاسم کی ہمشیرہ کی شادی فیصل آباد کے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ،مالیاتی مشیر اور کاروباری شخصیت میاں محمدفاروق کےصاحبزادے محمدعفان فاروق سے طے پائی، تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی تھے۔ مہتمم جامع اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم نے نکاح پڑھایا اور خصوصی دعا کی۔

تقریب میں مہمانوں کی تواضع آب زم زم اور عجوہ کھجور سے کی گئی ،تقریب میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی،سابقہ وفاقی وزیر اعجاز الحق، پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان،سی پی او فیصل آباد سہیل چودھری، ڈی سی او فیصل آباد محمد علی، ناصر سیال، جی ایم سکندر، محمد اقبال چودھری ، راجہ بشارت اور

سعودی عرب سے کلید برداار خانہ کعبہ کی طرف سے آئے ہوئے وفد نے خصوصی شرکت۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،حکیم طارق محمود چغتائی، ایس ایس پی ملک کرامت، میاں سعید ڈیرے والے، چن ون گروپ کے سی ای او میاں کاشف، میاں اشفاق، میاں عمر، قاری صداقت علی،نعت خواں احمد رضا قادری، مرغوب ہمدانی سمیت دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔