دو دن چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

دو دن چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

جہلم (نیوزڈیسک) پنجاب بھر میں فوری طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق آج سے ہی ہو گا، مارکیٹ کا ٹائم شام 6 بجے تک ہو گا، ہفتہ اور اتوار مارکیٹ مکمل بند ہو گی۔سکولز، کالجز، یونیورسٹیز 3 ہفتوں کے لئے مکمل بند، ہر قسم کے شادی ہالز اور مارکیز 3 ہفتوں کے لئے بند اور تمام امتحانات 3 ہفتوں کے لئے

ملتوی کر دیئے گئے۔یہ لاک ڈاؤن 15 دنوں کے لئے فوری طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز یہ جملے پاکستان کے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس

کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے چند شہروں کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتوں کے لیے موسمِ بہار کی قبل از وقت چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا صارفین نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹس کا ڈھیر لگا دیا جن میں سے زیادہ تر تو شفقت محمود کے گن گاتے نظر آئے تاہم کچھ لوگ وفاقی وزیر سے خفا بھی نظر آئے۔ ایک صارف نے شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’تم جو آئے زندگی میں بات بن گئی‘ اور ایک صارف نے تو جذبات میں آ کر یہاں تک لکھ دیا کہ ’کاش شفقت محمود آپ میرے والد ہوتے۔‘