گرفتاری کی تیاری یا ۔۔۔؟ مریم نواز کے خلاف نیب نے بڑ ایکشن لے لیا،ن لیگی پریشان

گرفتاری کی تیاری یا ۔۔۔؟ مریم نواز کے خلاف نیب نے بڑ ایکشن لے لیا،ن لیگی پریشان

لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی احتساب بیورو کی طرف سے نائب صدر مریم نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو ایک اور کیس میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ کی مرکزی رہنما کو26 مارچ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ، جس میں انہیں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا ہے ،

جب کہ انہیں پیشی کے موقع پر اپنے ساتھ مطلوبہ ریکارڈ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا ہوا ہے ، اس کیس میں بھی مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعہ نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں ، جن کی بناء پر انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔