پی آئی اے کا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا

پی آئی اے کا طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 نواب شاہ کے قریب آسمانی بجلی کی زد میں آگیا لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 گزشتہ شب کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ نواب شاہ کے قریب اچانک موسم خراب ہونے کے باعث

طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپتان طیارے کو آسمانی بجلی سے بچاتے ہوئے مزید بلندی پر لے گیا۔ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سے طیارے کے پرائمری ریڈار کو نقصان بھی پہنچا لیکن کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی کے ترجمان نے بتایاکہ کپتان کو

محسوس ہوا تھا کہ دائیں پر کی جانب بجلی گری ہے لیکن طیارے کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد جب انجینئرز نے معائنہ کیا تو طیارے پر بجلی گرنے کے آثار دکھائی نہیں دیئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد پرواز پی کے 307 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔