طلباء تیاری کر لیں ،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا

طلباء تیاری کر لیں ،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری،لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔ پنجاب بورڈ نے

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔نہم جماعت کا امتحان 12 جون سے لیا جائے گاانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 30 جون اور پارٹ ون کا امتحان 16 جولائی سے شروع ہوگا۔ میٹرک کے نتائج 9 اکتوبر اور نہم کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری ہونگے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 13 نومبر اورپارٹ ون کا 21 نومبر کو جاری ہوگا کورونا کے باعث رواں سال دونوں کلاسوں کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔