سردی ابھی ختم نہیں ہوئی!ملک گیر بارشوں اور ژالہ باری کا امکان، موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی

سردی ابھی ختم نہیں ہوئی!ملک گیر بارشوں اور ژالہ باری کا امکان، موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا، اتور کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، سبی میں بارش کا امکان ہے،‏شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور

لاڑکانہ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،کشمیر، گلگت بلتستان، دیر، سوات، چترال میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،اتوار سے منگل تک ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل میں بھی بارش کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان ہے،سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ،

اور جھنگ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ظاہر

کیا جارہا ہے جبکہ پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات جارہ کر دی گئیں ہیں کیونکہ ‏بعض مقامات پر ژ الہ باری بھی ہو سکتی ہے۔