موجیں ہی موجیں،سرکاری ملازمین کو اچانک بڑی خوشخبری سنا دی گئی

موجیں ہی موجیں،سرکاری ملازمین کو اچانک بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(نیوزڈیسک)سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ، آئندہ ہفتے منگل کے روز چھٹی دیدی گئی۔ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت سمیت ملک کی تمام صوبائی حکومتوں نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ بروز منگل کو ملک کے تمام تمام سرکاری و نجی

ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے 23 مارچ کو عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ ہر سال 23 مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کی منظوری کی یاد میں ہر سال اس روز ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ یوم

پاکستان کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیا جاتا ہے۔ 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شرکت کرتے ہیں۔ تاہم رواں برس کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث یوم پاکستان پریڈ سمیت دیگر تقریبات

منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تعلیمی ادارے دو ہفتے بند رکھنے کے بعد کھولے جائیں گے یا نہیں؟ حکومت نے یوٹرن لے لیا لاہور (پی این آئی)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال دیکھ کر اسکولز کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صورتحال دیکھ کر اسکولز کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔اسکولز کھولنے سے قبل میٹنگ بھی کریں گے۔جس نے احتجاج کرنا ہے دل کھول کر احتجاج کر لے،انہوں نے کہا کہ ،کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ڈال سکتا ہے،پنجاب میں کورونا کے باعث 7 اضلاع میں

اسکول بند کیے گئے ہیں۔پرائیویٹ اسکولز کو رجسٹر کرنے میں پیلے رشوتیں دینا پڑتی تھیں۔اسکول رجسٹریشن پروگرام نومبر میں شروع کیا۔50 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔مراد راس نے مزید کہا کہ کورونا کے باوجود 2 لاکھ 46 ہزاد بچوں کو اسکولوں میں واپس لائے۔یکساں نظام تعلیم اگست سے نافذ ہو جائے گا۔قبل ازیں صوبائی وزیر

تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ داخلہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول داخلہ مہم کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکول داخلہ مہم جائزہ اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، مختلف اضلاع کے اے ای اوز، و دیگر

شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول داخلہ مہم کے کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے بتایا کہ سکول کونسلز کی مدد سے والدین کو سماجی طور پر متحرک کریں، سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔انھوں نے بتایا کہ سکول داخلہ مہم 2021 ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے ہے۔کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔