سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبد العزیز کا پاکستان کے لیے بڑا پیغام! پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی گئی

سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبد العزیز کا پاکستان کے لیے بڑا پیغام! پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سعودی قیادت شاہ سلیمان بن عبدالعزیز اور شہزاد محمد بن سلیمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے گہرے اور تاریخی مراسم ہیں،پاکستان کی ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلما ن نے یوم پاکستان پر صدر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشی

کے اس موقع پر ہم پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، خواہش ہے پاکستان اور عوام ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں۔قبل ازیں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بذریعہ خط

بھجوائے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کہا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کیلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا ،تاہم وزیراعظم کی صحت اچھی ہے ۔