اب وہ ہوگا جو ہم طے کریں گے۔۔!!(ن) لیگ کی تنقید کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے اہم فیصلے، شریف فیملی کو جھٹکا دے دیا

اب وہ ہوگا جو ہم طے کریں گے۔۔!!(ن) لیگ کی تنقید کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے اہم فیصلے، شریف فیملی کو جھٹکا دے دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن اور پاکستان پپپلز پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل مسلم لیگ ن کو کندھا نہیں دے گی اور نہ کسی احتجاجی سیاسی کا حصہ بنے گی۔پی پی آئندہ اپنی پالیسی بھی خود طے کرے گی۔یہ فیصلہ آصف زرداری اور ن لیگ کی جانب سے ایسے

وقت میں کیا گیا جب ن لیگ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہی تھی۔تاہم فوری طور پر پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے علحیدہ ہونے کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی منصورہ روانگی اور وہاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات اور قومی ڈائیلاگ پر اتفاق کے بعد بظاہر پیپلز پارٹی سیاست کے نئے رخ

کا تعین کرے گی۔پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی پی ڈی ایم کے فیصلوں کے تابع ہو گی۔پیپلز پارٹی مستقبل میں اپنے فیصلے خود کرے گی،مریم نواز کی نیب پیشی پر بھی پیپلز پارٹی احتجاج میں شامل نہیں ہو گی۔سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن لیڈر کے لیے امیدوار نامزد کیا جائے گا۔کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ میں ن لیگ کے مقابلے میں امیدوار کھڑا ہو گا۔