پیشی پر مریم نواز کو گرفتار کرلیا جائیگا یا نہیں؟ نیب آفس سے بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور آفس پیشی کے موقع پر ان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کا کوئی امکان نہیں۔نیب نے مریم نواز کو محض لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں طلب کیا ہے۔ جہاں نیب کی تفتیشی ٹیم مریم نواز سے

چودھری شوگر ملز اور جاتی امراء اراضی کیس کے حوالے سے سوالات کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز سے نیب لاہور کی جانب سے دائر کردہ درخواست منسوخی ضمانت کے حوالے سے7 اپریل کو جواب طلب کر رکھا ہے۔