’’ نیا پاکستان تب بنے گا جب۔۔۔‘‘ شاہد آفریدی نے اچانک کیا اعلان کر دیا؟ مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

’’ نیا پاکستان تب بنے گا جب۔۔۔‘‘ شاہد آفریدی نے اچانک کیا اعلان کر دیا؟ مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب یہاں لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے۔کراچی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے 41 سالہ سابق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔نیا

پاکستان جب بنے گا جب یہاں لوگ پڑھے لکھے ہوں گے، پہلے کبھی یونیورسٹی نہیں گیا تھا لیکن اب اسی یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا، اپنی فاونڈیشن کے ذریعے بھی لڑکیوں کی تعلیم عام کرنے کے لیے کام کررہا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتے ہوئے جلدی آؤٹ ہوجاتا تھا تو عوام غصے میں آجاتے تھے جس کے بعد

میں کوشش کرتا تھا کہ بائولنگ اور فیلڈنگ کے ذریعے اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے دٴْنیا کے تیز ترین بالرز کا سامنا کیا تاہم صرف مائیک کے سامنے بولنے میں دباؤ کا سامنا رہتا ہے، ایک میچ کی بنیاد پر لڑکوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرناچاہیے، کرکٹ کو اتنا آسان نہ بنائیں۔پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے

ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے کے ملک جا کر خوش ہوتے ہیں اور بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں۔