’’ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔۔‘‘ گزشتہ روز بلاول بھٹو کیا دعوت لے کر جماعت اسلامی کے مرکز گئے؟ سراج الحق صاف انکار کر دیا

’’ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔۔‘‘ گزشتہ روز بلاول بھٹو کیا دعوت لے کر جماعت اسلامی کے مرکز گئے؟ سراج الحق صاف انکار کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواورامیرجماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن امیر جماعت اسلامی نے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اسمبلی سے استعفو ں کومشروط کر نے سے ہماراموقف سامنے آیاہے،پی ڈی ایم میں جماعت اسلامی کی کمی محسوس کی جاتی ہے، آپ کی شمولیت سے حکومت مخالف تحریک زیادہ موثر ہو سکتی ہے۔جماعت اسلامی کے ذرائع کے

مطابق سراج الحق نے پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت پر معذرت کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے طورپراپنی علیحدہ شناخت کیساتھ کام کررہے ہیں،جماعت اسلامی کے ایک ووٹ کامسئلہ نہیں،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے انتخاب کیلئے پارلیمانی روایات سامنے رکھی جائیں،پی ڈی ایم میں بیٹھ کرمعاملات طے کریں،پی ڈی ایم کومتحدرہناچاہیے تاکہ حکومت کومشکل وقت ملے۔