یوم پاکستان کے موقع پرحکومت نے مولانا طارق جمیل کو اہم اعز از سے نواز دیا  –

اسلام آباد( پاکستان آن لائن )معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی دے دیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔صدر مملکت

عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی سکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔