ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟26سینیٹرز نے بڑی یقین دہانی کرا دی

ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟26سینیٹرز نے بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایوان بالا کے 26 اراکین نے تحریری طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے لیگی امیدوار کو ووٹ دینگے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حامی سینیٹرز کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔،اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 ووٹ چاہیے ہوتے ہیں۔ایوان بالا میں

اس وقت ن لیگ کے 17،جے یو آئی (ف) کے پانچ،نیشنل پارٹی دو اور پختونخوامیپ کے دو سینیٹرز ہیں ۔جنہوں ںے تحریری طور پر یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ ہمار ا ووٹ لیگی امیدوار کے لیے ہے ۔ بی این پی مینگل کے دو

سینیٹرز بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حامی ہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 ووٹ چاہیے ہوتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کو اسوقت 28 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔