’’ یہی ہمارے بیانیے کی جیت ہے۔۔‘‘ نواز شریف نے اچانک لندن سے کیا پیغام جاری کر دیا؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

’’ یہی ہمارے بیانیے کی جیت ہے۔۔‘‘ نواز شریف نے اچانک لندن سے کیا پیغام جاری کر دیا؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی جیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’’پنجاب کے بلدیاتی نظام کی بحالی ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی جیت ہے۔ عوام

کے ووٹ سے قائم ہر ادارہ مقدس ہے اور اس کو غیر فعال کرنا آئین سے غداری ہے۔ میں تمام بلدیاتی اداروں کے عہدیداروں کو طویل قانونی جنگ میں ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘‘
نواز شریف کی جانب نب سے ہیش ٹیگ ووٹ کو وزت دو بھی کیا گیا۔