پاکستان کے طاقتور حلقے ہمسایہ ملک کو گارنٹی دیں گے کہ ملک واپسی پر مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا، نواز شریف کی شرط آگئی

پاکستان کے طاقتور حلقے ہمسایہ ملک کو گارنٹی دیں گے کہ ملک واپسی پر مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا، نواز شریف کی شرط آگئی

لاہور (نیوزڈیسک) نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے اہم لوگوں کو پیغام بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔سینئر صحافی کا بتانا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف پاکستان واپسی کیلئے تیار ہیں لیکن انہوں نے بڑی

شرط بھی عائد کی ہے۔ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کے ذریعے اہم لوگوں تک پیغام پہنچایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس شرط پر پاکستان واپس آنے کیلئے تیار ہیں کہ انہیں واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔ سینئر صحافی

کے مطابق نواز شریف کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کے طاقتور حلقے ہمسایہ ملک کو گارنٹی دیں گے کہ ملک واپسی پر مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔