حلقہ این اے 249ضمنی انتخاب: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

حلقہ این اے 249ضمنی انتخاب: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

کراچی (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 55 میں سے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔تحریک انصاف کے امجد آفریدی، جنید لاکھانی ، اشرف قریشی اور ملک شہزاد سمیت 13

امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے ۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مفتاح اسماعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔واضح رہے کہ این اے 249 کی سیٹ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔