’’ میں وطن واپس آنے کے لیے تیار ہوں۔۔۔‘‘ نواز شریف نے مشروط حامی بھر لی

’’ میں وطن واپس آنے کے لیے تیار ہوں۔۔۔‘‘ نواز شریف نے مشروط حامی بھر لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے پاکستان واپسی کیلئے بڑی شرط رکھ دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کے تحت اہم لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ واپس آنے کیلئے

تیار ہیں لیکن انہیں گرفتار نہ کیا جائے ۔دوسری جانب لیگی ترجمان محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل کو سارے معاملے کا پول کھولتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے، میاں نواز شریف کو فیئر ٹرائل نہیں ملا، یہ بات کرکے لیگی رہنما محمد زبیر نے عدالتوں پر سوال

اٹھا دیا ہے. یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپ جتنے اوچھے ہتھکنڈے اپنائیں گے اتنی نیب کی بات ہوگی، ہمارا پر امن احتجاج اور اظہار یکجہتی ہرحال میں ہوگا جبکہ

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان، لوٹا بریگیڈ آج کل اخلاقیات، سیاسی اتحاد پر بات کرتی ہے،شہبازشریف کو جیل میں میڈیکل رپورٹ تک رسائی نہ دو، یہ گھٹیا اور چھوٹی حرکت ہے۔