’’مسلم لیگ نون ، انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ یوسف رضا گیلانی کے قائدِ حزب اختلاف منتخب ہوتے ہی ناقابلِ یقین رد عمل سامنے آگیا

’’مسلم لیگ نون ، انا للہ وانا الیہ راجعون‘‘ یوسف رضا گیلانی کے قائدِ حزب اختلاف منتخب ہوتے ہی ناقابلِ یقین رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا بھی رد عمل آگیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ جب محور صرف اپنے مفادات ہوں اور عوام کی کوئی فکر نہ ہو تو یہی

حال ہوتا ہے جو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہوا ہے ۔ پی ڈی ایم تو تب ہی ختم ہوگئی تھی جب عوام نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ ان کے جلسے ناکام ان کے استعفے بنے لطیفے ، ماضی بھی ناکام تھا اور حال یہ ہو گیا ہے اور مستقبل آپ کے سامنے ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے این آر او کے حصول

کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی جو ساری بےکار گئی۔ لوگ کبھی بھی کسی کی کرپشن بچانے کے لیے باہر نہیں نکلتے لوگ کرپشن کے خلاف باہر نکلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’الوداع اے پی ڈی ایم الوداع۔ مسلم لیگ نون ، انا للہ وانا الیہ راجعون، نون کی حالت قابلِ ترس ہے۔‘ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 30 سینیٹرز کی

حمایت کے ساتھ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ صرف 21 سینیٹرز کے ووٹ حاصل کر پائے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علما اسلام غیر جانبدار رہی۔