مولانا نے پھر گیم ڈال دی! سب کچھ جانتے ہوئے مریم نواز کو اندھیرے میں کیوں رکھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

مولانا نے پھر گیم ڈال دی! سب کچھ جانتے ہوئے مریم نواز کو اندھیرے میں کیوں رکھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب کے حصول میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے خاموشی کو انتہائی غیر متوقع قرار دیا گیا ہے۔جبکہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی میں خفیہ

کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کردار کو بھی سامنے لانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ موالان فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فریقین کو اس بات کا علم تھا کہ یوسف رضا گیلانی جمعے کو سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے منظر پر آئیں گے اور اس کا

نوٹیفکیشن بھی فوری طور پر جاری ہو جائے گا۔لیکن مریم نواز کو اس خبر سے اس وقت آگاہ کیا گیا تھا جب پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے امور حتمی طور پر طے کر کے اطمینان کر لیا تھا اور مریم نواز کو باخبر کرنے والوں نے انہیں یہ بھی باور کرا دیا تھا کہ اب اس سمت کوئی پیش رفت بے معنی اور بے سود ہوں گی۔