عمران خان ہمارے لئے ایک تحفہ ہے ،عمران خان کو اللہ نے کرپشن سے پاک رکھا،معروف سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل

عمران خان ہمارے لئے ایک تحفہ ہے ،عمران خان کو اللہ نے کرپشن سے پاک رکھا،معروف سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل

کراچی (ٹوڈے نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کاکہناتھا کہ مولاناتنویر الحق تھانوی کے مشکور ہیں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی ،ان کاکہناتھا کہ ڈالر کی قیمت نیچے

آرہی ہے ،معیشت مضبوط ہو رہی ہے ،کورونا کے معاملات کو جس طرح وزیراعظم نے سنبھالا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔مولانا تنویر الحق تھانوی کاکہناہے کہ یہ 60 گزکا کمرہ میرے والد کی سیاست کاگواہ ہے،یہاں عمران خان بھی آئے تھے، اللہ نے عمران خان سے کہلوایاہے کہ وہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنائیں گے ،ان کاکہناتھا کہ

عمران خان ہمارے لئے ایک تحفہ ہے ،عمران خان کو اللہ نے کرپشن سے پاک رکھا،عمران خان ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ۔