بڑا سیاسی تہلکہ : وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر اہم تبدیلیوں کا امکان ۔۔۔ کس کس کی باری لگنے والی ہے ؟

بڑا سیاسی تہلکہ : وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر اہم تبدیلیوں کا امکان ۔۔۔ کس کس کی باری لگنے والی ہے ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا اور بعض وزراء کودوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔ کابینہ میں تبدیلیاں

آئندہ ہفتے متوقع ہیں، شبلی فراز،فیصل واوڈااورعثمان ڈارکی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں ردو بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ رواں ماہ حکومتی ذرائع سے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے امکان کے حوالے سے خبر موصول ہوئی تھی، جس کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بھی اشارہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی

ظفر، انوار الحق کاکڑ اور فیصل جاوید کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شبلی فراز اور فیصل واڈا نے بھی سینیٹربننے کے بعد وفاقی عہدوں کاحلف نہیں اٹھایا۔،وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر کابینہ میں

تبدیلی کیلئے متحرک ہوگئے ہیں انہوں نے اپنی کابینہ کے اہم معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدے سے ہٹادیا جبکہ وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کا ابھی تک کسی کو قلم دان کسی کوئی نہیں ملا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلیوں کی خواہش مند ہیں۔