خبردار ! رات 12بجے کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

خبردار ! رات 12بجے کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

اسلام آبادنیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے چار میں لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں آج رات تک لاک ڈاون کردیا جائے گا جبکہ سواں گارڈن ،پی ڈبلیو ڈی اور سیکٹر جی 6میںبھی لاک ڈاون

کیا جائے گا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہے جبکہ یکم اپریل سے کوئی شادی کی تقریب بھی نہیں ہو سکے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز 12فیصد تک پہنچ گئے ہیں اور اس وقت شہر میں چھ ہزار فعال کیسز موجود ہیں ۔اسلام آباد میں ایک سے 10

سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو گناہ کے قریب ہے۔