اگر پیپلز پارٹی یہ کام کر لے تو عمران حکومت سے نجات ممکن ہے ۔۔۔۔(ن) لیگ نے نیا فارمولا سامنے رکھ دیا

اگر پیپلز پارٹی یہ کام کر لے تو عمران حکومت سے نجات ممکن ہے ۔۔۔۔(ن) لیگ نے نیا فارمولا سامنے رکھ دیا

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے26نکات پر عمل کرتوحکومت جاسکتی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے اصولی سیاست کو وصولی میں تبدیل کیا، ڈکٹیشن کہاں سے مل رہی ہے اِس کابلاول کوعلم ہے پی ڈی ایم میں ڈکٹیشن نہیں دی جاتی۔انہوں نے

کہاکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی بن کر اورق لیگ کوشامل کرکے اُن کے اپنے وزیراعلیٰ کوتبدیل کراسکتی، پرویز الٰہی سے رابطے کرکے عدم اعتمادنہیں لاسکتی،عام انتخابات میں مرکزسمیت پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن اکثریت اورپی ٹی آئی اقلیت میں تھی۔پیپلزپارٹی اپنے کردارسے دیوارکے ساتھ لگ رہی ہے۔ پیپلز

پارٹی اب بھی اے پی سی میں طے شدہ 26نکات پرآجائے توحکومت برقرارنہیں رہ سکتی۔سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاپی پی اور باپ کے ہاتھ ملانے سے حکومت کی گرتی دیوار کو سہار امل گیا، مگرمسلم لیگ( ن)

آئینی بالادستی اور جمہور کی حکمرانی کے بیانئے پرڈٹی ر ہے گی ۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنت (پی ڈی ایم)کو تدبر،دلیری اورمستقل مزاجی کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھنا ہے۔