اسٹیلبشمنٹ سے اچھے تعلقات! آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز کر دیں، (ن) لیگ کو پھر سرپرائز دینے کی تیاری

اسٹیلبشمنٹ سے اچھے تعلقات! آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز کر دیں، (ن) لیگ کو پھر سرپرائز دینے کی تیاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جاگتی آنکھوں سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس وجہ سے وہ اسٹیبشلمنٹ سے اچھے تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ مریم بیمار ہے، مولانا فضل الرحمن

بھی بیمار ہیں، نواز شریف بھی بیمار ہے آصف زرداری بھی بیمار ہیں، یہ سب اقتدار کے بیمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان بالکل حتمی طور پر طے ہو گیا تھا چوہدری صاحب نے کہہ دیا

تھا کہ دس بیس لوگ ن لیگ کے بھی لے آؤں گا مگر اس کو سبوتاژ کر دیا گیا۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری بہت بے چین ہیں وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی ورکنگ ریلیشن شپ ہو اور حکومت سے بھی۔کیونکہ وہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔