پاکستانی روپیہ تگڑا! ڈالر مزید کتنا نیچے آگیا؟

پاکستانی روپیہ تگڑا! ڈالر مزید کتنا نیچے آگیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 34 پیسے سستا ہوگیا،مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمت میں تازہ گراوٹ کے بعد انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہاہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی 42 پیسے کمی

ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ڈالر 154.59 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2021 میں ڈالر کرنسی کی ویلیو نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی ،معاشی ماہرین مچ فیررسٹین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ2021 کی ایسی بریکنگ نیوز ہے کہ جس کی طرف ابھی تک کسی کا دھیان ہی نہیں جا رہا۔