بریکنگ نیوز!!وزیراعظم کا بڑا فیصلہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

بریکنگ نیوز!!وزیراعظم کا بڑا فیصلہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ، حفیظ شیخ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حفیظ شیخ سے وزیر خزانہ کو عہدہ واپس لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

بھی کر دی ہے۔ ندیم بابر سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے یہ وزیراعظم عمران خان کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر ملک کے نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ وزیراعظم حماد اظہر کی کارکردگی سے خوش ہیں اسی لیے انہیں وزیر خزانہ بنانت کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں

کا امکان ہے۔ فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو اہم وزارتیں سونپی جائیں گی۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان

عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ وفاقی کابینہ میں تبدیل کے حوالے سے چند دن پہلے بھی اہم خبر سامنے آئی تھی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے

بعض وزراءکے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا تھا کہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ کابینہ میں

وہی لوگ رہیں گے جو کارکردگی دکھائیں گے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزرا کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔وزیراعظم عمران خان چند وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، اسی وجہ سے وہ کابینہ میں نئے چہروں کو لانا چاہ رہے ہیں، جبکہ چند اہم وزارتوں کو شفل کیا جائے گا۔