وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا؟سینئر صحافی کامران خان نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا؟سینئر صحافی کامران خان نے بتا دیا

کراچی (ٹوڈے نیوز) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بہتر مذاکرات نہ کرنے پر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو اپنا استعفیٰ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے کیونکہ وہ

معاشی ٹیم کی جانب سے مہنگائی قابو نہ کرپانے پر ناراض تھے، ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا جائے گا۔ کامران خان کے مطابق حکومت عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر طریقے سے مذاکرات نہ کرنے پر ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر کابینہ میں کسی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی توقع نہیں، ڈاکٹر

حفیظ شیخ کی رخصتی ہی سب سے بڑی خبر ہے۔ پیٹرولیم تحقیقات کی تکمیل کے بعد ندیم بابر کی 90 دن بعد واپسی خارج از امکان نہیں۔ کابینہ کے ایک دو وزیروں میں مزید رد بدل ہوسکتا ہے مگر وزیر اعظم ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔