شبلی فراز سے وزارت اطلاعات کو قلمدان واپس لے کر کونسی وزارت سونپی جائیگی؟ بڑی خبر آگئی

شبلی فراز سے وزارت اطلاعات کو قلمدان واپس لے کر کونسی وزارت سونپی جائیگی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ٹوڈے نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات رہنے والے سینیٹر شبلی فراز کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں وزارت پٹرولیم کا قلمدان ملنے کا امکان ہے جبکہ وزارت اطلاعات و

نشریات کو دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات اور نشریات کیلئے الگ الگ وزرائے مملکت تعینات کیے جائیں گے۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹا کر ان کی جگہ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔