ہوم پاکستان حفیظ شیخ کی رخصتی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے ۔۔۔۔۔...

حفیظ شیخ کی رخصتی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے ۔۔۔۔۔ بلاول بھٹو کا انوکھا بیان

حفیظ شیخ کی رخصتی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے ۔۔۔۔۔ بلاول بھٹو کا انوکھا بیان

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سے شکست کے بعد حفیظ شیخ کی وکٹ ہی اڑ گئی، آج حفیظ شیخ گئے ہیں، اگلی باری عمران خان کی ہوگی، شازیہ مری نے کہا کہ

پنجاب ’’ان ہائوس‘‘ تبدیلی کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے پر کام جاری رکھنے کیلئے سینیٹ میں جیت درکار تھی جسے انکی شکست نے ناممکن بنادیااب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونے

والی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہےپارلیمانی سیاست اس حکومت کے خلاف سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نےحفیظ شیخ کی برطرفی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج حفیظ شیخ گئے ہیں، اگلی باری عمران خان کی ہوگی، سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں شکست

کے بعد حفیظ شیخ کی وکٹ ہی اڑگئی۔ حفیظ شیخ کی برطرفی پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک اور کامیابی ہےیہ بلاول بھٹو کا وژن ہے کہ سینیٹ سے یوسف رضا گیلانی کو الیکشن لڑوا کر آئی ایم ایف کے نمائندے کو کابینہ سے ہی باہر کروادیاحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے پر کام جاری رکھنے کیلئے سینیٹ میں جیت درکار

تھی۔حفیظ شیخ پاکستان میں پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ اور ملک میں بدترین مہنگائی کے ذمہ داروں میں سے ایک ہیں عوام دشمن بجٹ کے ایک ذمہ دار کا آج میدان سے باہر ہونا سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کا ایک

اور نتیجہ ہے۔سینیٹ میں بدترین شکست کے بعد حکومت کو بھی یاد آگیا کہ حفیظ شیخ ایک نااہل وزیر خزانہ ہیں حفیظ شیخ ملک کی معاشی تباہی کے اکلوتے ذمہ دار نہیں بلکہ پوری کابینہ ملک میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی ذمہ دار ہے۔

@font-face { font-family: Nafees-Nastaleeq-v1; src: url(Nafees-Nastaleeq-v1.02VOLT-project.woff);