’’ کارکردگی نہ دکھانے والے گھر جائیں۔۔۔‘‘ حفیظ شیخ کے بعد مزید 3 وزراء کا نمبر لگ گیا

’’ کارکردگی نہ دکھانے والے گھر جائیں۔۔۔‘‘ حفیظ شیخ کے بعد مزید 3 وزراء کا نمبر لگ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے بعد وزارت توانائی، وزارت تجارت اور وزارت فوڈ سیکیورٹی میں بھی تبدیلیاں کا امکان ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ کے بعد وزارت توانائی ،تجارت اور وزارت فوڈ سیکیورٹی میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے

کہا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے سیاسی خلل تھا جو ختم ہو گیا ہے۔اب ڈیلیوری، ڈویلپمنٹ اور مہنگائی کم کرنے پر فوکس ہو گا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیا تھا۔ حفیظ شیخ کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے ، جن

میں سے کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا جاسکتا ہے ، اس ضمن میں کچھ وزارتوں میں تبدیلی جب کہ کچھ کو تقسیم کریں گے ، ایک وزیر فیصل آباد ، ایک بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا وزیر کابینہ میں شامل ہوگا۔دوسری طرف وفاقی حکومت کی طرف سے وفاقی کابینہ میں ایک اور تبدیلی کرتے ہوئے تابش گوہر کو

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ندیم بابر کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑے جانے کے بعد ان کی جگہ وزیراعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا

نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق تابش گوہر معاون خصوصی برائے پاور و پیٹرولیم ہوں گے جب کہ ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر حماد اظہر

کو وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیربرائے حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد حفیظ شیخ وزیر خزانہ کے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔حماد اظہر پی ٹی آئی حکومت کے تیسرے وزیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں۔