ہمیں حفیظ شیخ کی قابلیت پر کوئی شک نہیں مگر ۔۔۔۔ نئے وزیر خزانہ حماد اظہر کا حیران کن بیان

ہمیں حفیظ شیخ کی قابلیت پر کوئی شک نہیں مگر ۔۔۔۔ نئے وزیر خزانہ حماد اظہر کا حیران کن بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہرنے کہاہے کہ سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے معیشت کودرست سمت میں گامزن کرنےکیلئے محنت کی ہے، ان کی قابلیت اوردیانت داری سے کوئی انکارنہیں کرسکتا، وزارت کی تبدیلی وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ ہم حفیظ شیخ سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ ہم حفیظ شیخ کی بہت قدر کرتے ہیں اور ان کے دور میں معیشت کو استحکام ملا‘ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آیا اور بنیادی خسارہ سرپلس میں آیا، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔