’’ پی ٹی آئی نے سی پیک کے اہم دستاویز IMF کو دیئے اور پھر۔۔۔‘‘سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

’’ پی ٹی آئی نے سی پیک کے اہم دستاویز IMF کو دیئے اور پھر۔۔۔‘‘سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )معروف صحافی ڈاکٹر دانش نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے کہنے پر حفیظ شیخ نے سی پیک کے اہم خفیہ دستاویزات آئی ایم ایف کو دئیے، پھر یہ دستاویزات ایک اہم ملک تک پہنچا دئیے گئے اور پھر سی پیک بند ؟ اہم ذرائع ، ملک کو انتہائی نقصان پہنچانے کا اصل ذمہ دار کون ہوا ؟۔ڈاکٹر دانش

کے ٹویٹ پر سینئر تحقیقاتی صحافی وسیم عباسی نے میدان سنبھالا اور ان کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ معاشی امور کے بہترین صحافی شہباز رانا کے مطابق سی پیک کے کاغذات پی ٹی آئی حکومت نے جنوری 2019 میں آئی ایم ایف کو دئیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ

عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے کیونکہ ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ،حکومت تین سال بعد بھی وزیر خزانہ تلاش کر رہی ہے جو ملکی سالمیت کیخلاف اقدام ہے ،موجودہ حکمرانوںکے پاس ”میں”کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور اس خود پسندی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔جمعرات کو لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک مسلسل ترقی کرتا رہا لیکن آج ترقی انتہائی حد تک گر چکی ہے ،پاکستان کو آج کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہیںکر سکتا ، انہوں نے کہا کہ آج سی پیک کو تباہ کر دیا گیا ہے، اگر ہماری حکومت رہتی تو آج سی پیک کو پورٹ فولیو 100 ارب ڈالر پر پہنچ چکا ہوتا۔