حکومت گرانا ذرا مشکل نہیں ، ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں ۔۔۔۔۔ رانا ثنااللہ کا حیران کن دعویٰ

حکومت گرانا ذرا مشکل نہیں ، ہمارے پاس کئی آپشنز ہیں ۔۔۔۔۔ رانا ثنااللہ کا حیران کن دعویٰ

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا ﷲ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فی الوقت استعفے دینے پر راضی نہیں ہوگی کیونکہ انکی رائے میں استعفے دینے کا وقت ابھی نہیں آیا ہے، حکومت گرانے کیلئے پی ڈی ایم کے پاس ایک سے زائد آپشنر ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہےکہ اس مرتبہ کورونا سے

لوگوں کے متاثر ہونے کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بچوں میں اسکی علامات نظر آرہی ہیں تاہم یہ مائلڈ قسم کی علامات ہیں، مستقبل میں ان ویکسین کا بچوں کو استعمال کرانے کے حوالے سے غور ہورہا ہے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسین عابدی نے کہا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونا

چاہیے کہ ہمارے جو امتحانات ہیں بالخصوص میٹرک اور انٹر کے وہ بہت اہمیت کے حامل امتحانات ہیں یہ وہی امتحانات ہیں جسکی بنیاد پر بچے نے اپنے کیریئر کا تعین کرنا ہے اور اپنی ڈگری کو مکمل کرکے ہائر ایجوکیشن کی طرف جانا ہے، اس طرح کے امتحانات کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائزہونا بھی نہیں چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں سر جور کر بیٹھ گئی ہیں تاہم وفاق مکمل لاک ڈاؤن کی حق میں نہیں ہے اسکے برعکس سندھ حکومت اپنا فیصلہ خود کرنے کے موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7

اضلاح میں تو جزوی لاک ڈاؤن لگادیا اور مکمل لاک ڈاؤ ن سے اتفاق نہیں کیا ۔ کورونا وبا کی تیسری لہر نے بڑوں کو ہی نہیں بچوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔ جیو نیوز جیو پاکستان میں میزبان عبدﷲ سلطان اور ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.43 فیصد ہوگئی ہے اسلام آباد میں صرف متاثرہ بچوں

کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے دنیا میں ابھی تک جتنی بھی کورونا بچاؤ ویکسین بنی ہیں ان میں سی کوئی بھی بچوں کے اوپر ابھی تک استعمال نہیں کی گئی ہے ۔ حکومت نے پرائیویٹ سیکٹرز کو ویکسین منگوانے کے لئے سہولیات فراہم کی ہیں اور پرائیویٹ سیکٹر کو کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین محدود تعداد میں منگواسکتے ہیں ۔