حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں تو آئیے یہ کام کریں ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو پھر امتحان میں ڈال دیا

حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں تو آئیے یہ کام کریں ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو پھر امتحان میں ڈال دیا

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ڈی ایم کی قیادت کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم کو بچانے کے لئے متنازعہ معاملات سربراہی اجلاس میں زیر بحث نہ لائے جائیں تو حکومت کے خاتمے کے لئے آئینی طریق کار کے تحت آج بھی فائنل راؤنڈ کھیلا جا سکتا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مختلف جماعتوں میں

پایا جانے والا تناؤکم کرنے کیلئے متنازعہ امور پر بحث کرنے سے گریزاں ہے۔پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اگر پی ڈی ایم کے مجوزہ اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کو زیر بحث لایا گیا تو اس سے معاملات مذید بگڑنے کا اندیشہ ہے کیو نکہ ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی پنجاب کے سینٹ الیکشن میں حکمران جماعت کے ساتھ مبینہ

ایڈجسٹمنٹ کا سوال اٹھا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو حکومت کے خلاف فائنل راؤنڈ کھیلنے کے لئے ایک مرتبہ پھر مرحلہ وار تحاریک عدم اعتماد کی تجاویز دے سکتی ہے۔پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی اتحاد کو بچانے اور فعال بنانے کے لئے کم سے کم نکات پر متفق رہنے کے لئے سرگرم ہیں ۔