ان سے کہا کس نے ہے نام ای سی ایل سے نکالنے کو ؟ ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں،مریم نواز کا بیرون ملک جانےکی خبروں پر دوٹوک اعلان

اسلام آباد:ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نےبیرون ملک جانے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہیں نہیں جارہی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان سے کہا کس نے ہے نام نکالنے کو؟ اگر یہ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے لئے ڈرامہ رچانا چاہ رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ

ایک بار پھر کان کھول کر سن لیں، نا صرف یہ کہ میں کہیں نہیں جا رہی بلکہ اس جعلی اور ووٹ چور وزیر اعظم جس کو میں مانتی ہی نہیں، اس سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنے غاصب

قوانین واپس نہیں لے لیتا،مریم نواز کا نام ای سی ایل میں موجود ہے اور وزیر اعظم صاف صاف انکار کر چکے ہیں کہ انکا نام نہیں نکالال جائے گا،اپوزیشن سے حکومت کوئی خطرہ نہیں بلکہ اب تو وہ ایک دوسرے کو نوٹس جاری کر رہے ہیں،رمضان المبارک میں مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے وزیر اعظم خود مانیٹر کریں گے،ان خیالا ت کا

اظہار انہوں نے گزشتہ روز اتوار کو ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے 20موٹرسائیکلز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک وہ اپنے غاصب قوانین واپس نہیں لے لیتا،مریم نواز کا نام ای سی ایل میں موجود ہے اور وزیر اعظم صاف صاف انکار کر چکے ہیں کہ انکا نام نہیں

نکالال جائے گا،اپوزیشن سے حکومت کوئی خطرہ نہیں بلکہ اب تو وہ ایک دوسرے کو نوٹس جاری کر رہے ہیں،رمضان المبارک میں مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے وزیر اعظم خود مانیٹر کریں گے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اتوار کو ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے 20موٹرسائیکلز اوردوایمبولینسز پاکستان کے حوالے کرنے

کی ایک مختصرتقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عام عوام سے رابطہ میں رہنا وزیراعظم کااچھا اقدام ہے،چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل ہونے کے ساتھ عوام سے رابطہ ہونا بہترین اقدام ہے،انہوں نے کرونا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ موذی مرض دن بدن بڑھتا جا رہا ہے،شہری ماسک کے ساتھ

دیگر احتیاطی تدابیر اپنائیں،مہنگائی پر وزیر اعظم نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ رمضان المبارک میں وہ خود اس مسئلہ کو مانیٹر کریں گے،اور یہ بات بھی یاد رکھیں مہنگائی کرنے والے چور جیل جائیں گے انکے خلاف کارروائی کے لیے ہوم ورک کر لیا گیا ہے،تحریک لبیک سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ایک معائدہ ہے اور اس

سلسلہ میں ایک ڈارفٹ سوموار کو اسمبلی میں لیکر جائیں گے،مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست موصو ل نہیں ہوئی تاہم اپنی طرف سے وزیراعظم سے بات کی کہ اگردرخواست آجاتی ہے تو کیا کرنا ہے جس پر انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ ای سی ایل سے نام نہیں نکالا جائے گا،،اسلام آباد کا موسم اچھا ہے آج

یہاں کوئی اپوزیشن نہیں میں نے کہا تھا یہ اسلام آباد نہیں آئے گے، آپ لوگ نہیں مانتے تھے،مولانا اور مریم کو اللہ پاک صحت دے،عمران خان نے کہا ہے کہ کابینہ نے کام کرنا ہے، شیخ رشید نے کام کرنا ہے، جب تک کشمیر پر قبضہ ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی،مقبوضہ کشمیر کے کشمیری کا پسینہ بہے گا تو پاکستانی

کا خون بہے گا،پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ہے۔پی پی اور ن لیگ الگ الگ راستے پر چل پڑی ہیں، اس کافائدہ عمران خان کو ہوگا،ایف آئی اے میں بنیادی تبدیلیاں لانے جا ر ہے ہیں،منی لانڈرنگ، احتساب کے کیسز کو شہزاد اکبر دیکھ ر ہے ہیں،جہانگیر ترین کے قریب نہیں صرف عمران خان کے قریب ہوں۔مجھ سے جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا،آصف زرداری چھاتی کے ساتھ لگا کر تاش کھیلتا ہے،کوئی آر پار نہیں ہو رہا۔