ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، روپےکی قدر میں اضافہ ریکارڈ

ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا روپےکی قدر میں اضافہ ریکارڈ

کراچی (ٹوڈے نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈال153 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری

جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 404 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی آئی اور انڈیکس 44 ہزار 571 پوائنٹس پر پہنچ گیا

لیکن یہ ترقی کا سفر یونہی برقرارنہیں رہ سکا اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔ 100ا نڈیکس میں اب تک 209 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار195 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔