اگر یہ کام نہ کیا گیا تو ۔۔۔ (ن)لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اگر یہ کام نہ کیا گیا تو ۔۔۔ (ن)لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے تحریک انصاف کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کاکہنا تھاکہ پنجاب حکومت وزیراعظم کے کہنے پر جو حکم

عدولی کررہی ہے، سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔ پنجاب حکومت نے منتخب چیئرمینوں کے خلاف مقدمے بنانے کی کارروائی تیز کردی ہے، عدالت نے لکھا کہ بلدیاتی ادارے اسی حالت میں بحال ہوں گے جس حالت میں پہلے تھے

لیکن حکومت پنجاب سپریم کور ٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکاری ہے۔ حکومت پنجاب اور وزیربلدیات توہین عدالت اور توہین آئین کررہے ہیں۔