این اے 249 ضمنی الیکشن : مصطفیٰ کمال نے بڑا دعویٰ کردیا

این اے 249 ضمنی الیکشن : مصطفیٰ کمال نے بڑا دعویٰ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کےسربراہ اوراین اے249سے امیدوار سیدمصطفی کمال نےکہاہےکہ گذشتہ70سال سےملک کےمسائل بڑھتےہی جارہے ہیں،آج ملک میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوگئے ہیں،مسائل کےحل کے لئے نیک نیتی سے کوشش ہی نہیں ہوئی ،اللہ کی رضا کے لئے ہمیں اپنی نیت جو ٹھیک کرنا ہوگی۔کراچی

میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جاری الیکشن مہم کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور منی پاکستان ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے،موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں کو کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی

نہیں، یہی وجہ سے میرے دور نظامت میں دنیا کے بارویں تیزی سے ترقی کرنے والا شہر کراچی آج دنیا کے چار بدترین رہائشی شہروں میں شامل ہوچکا ہے، کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے، میری آواز کو

پارلیمنٹ میں کوئی دبا نہیں سکتا۔ انہوں نےکہا کہ شہر قائد کی بہتری کے لئےہمیں رنگ اور مسلک کی تفریق سے باہر آنا ہوگا،رب کی مدد ہوئی تو کراچی اور ملک گل و گلزار ہوجائے گا ،ہم نے راتوں کو جاگ کر بلدیہ اور کراچی کے عوام کی خدمت کی ہے ،بلدیہ کو ایسا ماڈل حلقہ بنائیں گے جو کراچی اور ملک کے لئے مثال ہوگا۔