دال میں کچھ تو کالا ہے ۔۔۔!!!نواز شریف کی جہانگیر ترین سے ملنے کے کوششیں، اندر خانے کیا چل رہا ہے ؟ ہتک انگیز دعویٰ کر دیا گیا

دال میں کچھ تو کالا ہے ۔۔۔!!!نواز شریف کی جہانگیر ترین سے ملنے کے کوششیں، اندر خانے کیا چل رہا ہے ؟ ہتک انگیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کی لندن میں موجودگی کے دوران نواز شریف نے اُن سے ملاقات کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید

بھٹی نے انکشاف کیا کہ نواز شریف ، جہانگیر ترین کی لندن میں موجودگی کے دوران اُن سے ملاقات کرنے کی کوشش کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ملاقات سے صاف انکار کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان سمیت شوگر سٹہ مافیا کے تمام عناصر کے خلاف کارروائی کریں ،تاہم

کارروائی شفافیت پر مبنی ہونی چاہیے۔عارف حمید بھٹی نے ایک اور دعویٰ یہ کیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ وزیراعظم عمران خان نے نہیں کروایا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ترین کے خلاف مقدمے کی سازش لندن کے ہملٹن ہوٹل میں تحریک انصاف کے تین اہم ترین اراکین نے رچائی۔وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں

بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کے اپنے اراکین ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے نے سٹہ مافیا میں ملوث دیگر عناصر کے ساتھ ساتھ پی

ٹی ا?ئی کے اہم کارکن سمجھے جانے والے جہانگیر ترین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف مقدمہ عمران خان نے عائد کیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔