کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد ہم مل کر۔۔۔!! ! مولانا فضل الرحمان کا کس کے ساتھ اتفاق ہو گیا ؟ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر

کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد ہم مل کر۔۔۔!! ! مولانا فضل الرحمان کا کس کے ساتھ اتفاق ہو گیا ؟ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورپشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےسربراہ محمودخان اچکزئی نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ

مولانافضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا۔محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل

الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس موقع پر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔ٹیلیفونک گفتگو میں فضل الرحمان اور اچکزئی نے اتفاق کیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے، عید کے بعد حکمت عملی سے نکلیں گے۔