این اے 249 ضمنی انتخاب: ایک اور جماعت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان کردیا

این اے 249 ضمنی انتخاب: ایک اور جماعت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی(ویب ڈیسک )این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق جے یو پی کے مفتی محمد غوث صابری نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی اور پارٹی قیادت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا

کہ پارٹی قائد کے حکم پر ن لیگ کے ساتھ ہیں، این اے 249 میں موجود جے یو پی کے ووٹر کو ہدایت کردی ہے کہ وہ مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزیر فیصل واوڈا نے حلقے میں کوئی

کام نہیں کیا، تبدیلی حکومت صرف ڈرامے بازی کررہی ہے۔ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت اقدامات نہیں کررہی، دو وزیر خزانہ بدل چکے ہیں تیسرے کی تیاری ہورہی ہے۔واضح رہے کہ یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔