میری کمپنی 100 ارب کی ہے اور دو تین ارب روپے کے چھوٹے معاملے میں نہیں دیکھتا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دو، تین ارب روپے کے چھوٹے معاملات خود نہیں دیکھتا۔ یہ بات جہانگیر ترین نے ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کے سوالات کے جواب میں کہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جہانگیر ترین سے پوچھا کہ آپ کی کمپنی نے خسارے والے فارم کو2ارب روپے

مہنگا کیسے خریدا۔ ہم تو موٹرسائیکل کا سوداایسے کرتے جس طرح اربوں کا سودا ہوگیا۔جہانگیر ترین نے جواب دیا میری کمپنی 100 ارب کی ہے اور دو،تین ارب روپے کے چھوٹے معاملے میں نہیں بلکہ اکاؤنٹنٹ دیکھتا ہے،سیاست

سمیت بہت سے معاملات دیکھتا ہوں اس لئے ایسی چیزوں پر فوکس نہیں، پوچھ کر بتاؤں گا۔علی ترین سے سوال کیا گیا کہ آپ کا فارم خسارے میں تھاتو والد کو اتنا مہنگا کیوں فروخت کیا۔ اس پر علی ترین نے جواب دیا کہ جو بابا نے کہا وہ میں نے کر دیا۔